دو روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث بانہال میں کافی نقصان

0
0

کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ، ایک مسجد شریف بھی شہید
ملک شاکر
بانہال؍؍گزشتہ دو دن سے جاری موسلادھار بارشوں کے باعث ضلع رامبن میں کافی نقصان ہوا تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی مکانوں کے چھت اڑ گیے اور کئی رہائشی مکانات پوری طرح تباہ ہو گئے۔وہیں سب ڈویژن بانہال میں بھی کئی رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا اور بانہال کے ایک علاقہ ٹٹھار میں چار رہایشی مکانوں کے ساتھ ایک اسکولی بلڈنگ کو مٹی دھنس آنے کی وجہ سے مکمل طور پر نقصان پہنچا اور اس کے ساتھ ایک مسجد شریف اس کی زد میں آکر شہید ہو گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جائے واردات پر تحصیلدار بانہال نے دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور ساتھ ہی ڈیموکریٹک پراکریسو آذاد پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر آصف کھانڈے نے بھی ضلع و تحصیل انتظامیہ سے بھر پور مدد کی اپیل کی ہے تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنا گزر بسر کر سکے اور مسجد پاک پھر سے تعمیر ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا