فوج کی جانب سے شالیمار، کشتواڑ میںقومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد

0
0

عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل تلاش کیے گئے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍امن و آشتی کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ماحول کو تیار کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی فوج کی جانب سے شالیمار میں قومی ایکتا میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں آس پاس کے دیہاتوں کی 41 ممتاز شخصیات کے ایک اجتماع نے شرکت کی۔وہیں بات چیت کے دوران علاقے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل تلاش کیے گئے۔ اس میٹنگ کا مقصد مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مثبت انداز میں مشغول ہونا تھا جس کے ذریعے مخالفین کے مذموم عزائم کو شکست دی جاتی تھی۔ وہیںمقامی رہنماؤں نے خود ہم آہنگی کی ضرورت اور اہمیت کو سامنے لایا جو شالیمار میں موجود دوستی کی واضح علامت ہے۔اس دوران ہندوستانی فوج نے مذہبی مبلغین کو خطے میں قیام امن کے لیے کام کرنے کی تلقین کی اور ان کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔ اس میٹنگ کو خوب پذیرائی ملی اور مقامی رہنماؤں نے فوج کی طرف سے تمام شعبوں میں فراہم کی جانے والی حمایت کو بہت سراہا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا