بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ کے چاس میں صحت سے متعلق آگاہی مہم کا اہتمام کیا

0
0

عوام کوصحت کی اہمیت، جسمانی تندرستی اور صحت مند طرز زندگی کے معمولات سے آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ہندوستانی فوج نے کشتواڑ کے گاؤں چاس میں صحت سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد جسمانی فٹنس کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔واضح رہے کشتواڑ کے دور افتادہ گاؤں کے باشندوں کو صحت کی مناسب اور سستی سہولیات تک رسائی میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بیماریوں اور حفاظتی اقدامات سے بے خبر رہتے ہیں۔ اس مہم کے دوران عوام کو صحت کی اہمیت، جسمانی تندرستی اور صحت مند طرز زندگی کے معمولات سے آگاہ کیا گیا۔ اس تقریب میں علاقہ کے کل 37 مکینوں نے شرکت کی اور اس سے استفادہ کیا۔وہیں فوج کے اس نیک اقدام کو عوام نے سراہا، جنہیں دور دراز علاقوں میں انتہائی مشکلات اور طبی امداد کی کمی کا سامنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا