سجاد شاہین نے اکھڑال آتشزدگی کے سانحے کے پیش نظر ریلیف اور فوری فائر سیفٹی اقدامات کی وکالت کی

0
0

ضلع رام بن میں تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز پر فائر سروس سٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ دہرایا
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے رہنما اور پارٹی کے ضلعی صدر، رامبن سجاد شاہین نے ضلع رام بن کے مین بازار، اکھڑہال میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں املاک اور کاروباری اکائیوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جہاں اس حادثے میں اس واقعے سے متاثرہ دکانداروں اور ان کے اہل خانہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔وہیں شاہین نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کی پر زور اپیل کی۔ انہوں نے اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو درپیش مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ شاہین نے ضلع رامبن میں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر فائر سروس اسٹیشن کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے خطے کی آگ بجھانے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو جس سے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کے اوقات میں مدد ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا