فوجی سربراہ کا جموں دورہ، اکھنور سیکٹرمیں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

0
51

وائٹ نائٹ کارپس ہیڈ کواٹر پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز جموں میں اکھنور سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔جموں نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ’ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جموں میں بین الاقوامی سرحدپر آگے والے علاقوں کا دورہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر گرائونڈ پر تعینات کمانڈروں نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔
جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔جنرل منوج پانڈے نے جموں میں وائٹ نائٹ کارپس ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینئر آفیسران نے بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا