،بی ایس ایف اورمقامی نوجوانوں نے دیا خون کا عطیہ
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی غلام احمد میموریل سب ضلع منڈی میں خون کے عطیہ کا کمپ منعقد کیاگیا۔جس میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ براڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس کی 32بٹالین منڈی کے نوجوانوں نے اس کمپ میں اپنے خون کا عطیہ دیکر جذبہ خدمت خلق کا ثبوت پیش کیا۔ جس پر عوام ہسپتال عملہ نے شکریہ اداکیا۔اس حوالے سے بلال میڈکل افیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کے اعلی حکام کی ھدائیت پر یہاں ایک میڈیکل کیمپ لگایاگیا۔ جس میں بارڈر سکیورٹی فورس 32بٹالین کے نوجوانوں اور مقامی نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کمپ لگانے کا مقصد کسی وقت بھی کوئی حادثہ یااچانک ضرورت پڑنے پر پر یہ خون ضرورت مندوں کے کام سکتا ہے۔ انتظامیہ مختلف جگہوں پر اس طرح کی کیمپ لگا کر خون کو بلڈ بنک کے اندر جمع رکھتے ہیں۔ تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں کام اسکے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے کیمپوںمیں شریک ہوکر اپنے خون کے عطیات فراہم کرکے کار خیر میں حصہ دار بنیں۔انہوں نے فوج اور دیگر جوانوں کا شکریہ اداکیا۔