غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے یو این آر ڈبلیو اےعملے کی تعدادبڑھ کر 199 ہو ئی

0
0

غزہ، 27 جولائی (یو این آئی) اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے اس کے عملے کی تعداد بڑھ کر 199 ہو گئی ہے۔

یو این آر ڈبلیو اےنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں یو این آر ڈبلیو اےکے 199 عملےمارے جا چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں تقریباً 1100 عملے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 39,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 90,000 سے زیادہ افرادزخمی ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا