1 فوجی ہلاک، میجر سمیت 4 دیگر زخمی, پاک شہری کو ہلاک کر دیا گیا
لازوال ڈیسک
سری نگر// شمالی کشمیر کے مچیل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستانی بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک پاک شہری کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وہیں اس واقعہ کے دروان ہندوستانی فوج کا ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے اور ایک میجر رینک کے افسر سمیت چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی)، جو لائن آف کنٹرول کے پار سرحد پار کارروائیاں اور چھاپے مارتی ہے، اس واقعے میں ملوث تھی اور ہلاک ہونے والا پاکستانی شہری ان کے لیے گائیڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
تاہم حملے میں ایک میجر رینک کے افسر سمیت پانچ ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے۔ "تمام پانچ فوجیوں کو مقام سے نکال لیا گیا۔ زخمی فوجیوں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
ReplyForward
|