غزہ میں درپیش صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں، اسرائیل کی حکومت ہے : ڈاکٹر محمد العیسی

0
104

غزہ، // رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں درپیش صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں، اسرائیل کی حکومت ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار ‘العربیہ انگلش’ کے رض خان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا غزہ میں جاری جنگ کے ساتویں ماہ کے آغاز پر یہ انٹرویو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ جس میں انہوں نے یہودیوں کے حق میں ایک طرح سے گواہی دی ہے کہ غزہ کی صورتحال کے ذمہ دار یہودی نہیں ہیں۔ اس لیے اسرائیلی حکومت اور یہودی مذہب کے ماننے والوں کے درمیان فرق کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
محمد العیسی نے کہا غزہ میں بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے واقعات انتہائی دل شکنی کے حامل اور ناقابل قبول ہیں۔ ہم سات اکتوبر سے مسلسل یہ تکلیف دہ صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں انصاف کرنا ہوگا اور وہ یہ کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری یہودی مذہب کے ماننے والوں پر نہیں اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے لیے ایک ایسی شخصیت ہیں جسے رہنمائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ وہژن 2030 سعودی عرب کو جدید خطور پر استوار کرنے کی ایک جامع شکل ہے۔
محمد العیسی عالمی سطح پر ایک قابل قبول اور معتدل شخصیت ہونے کے ناطے دنیا بھر کا سفر کر چکے ہیں اور ہر جگہ اپنے اعتدال پسندانہ خیالات کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ وہ امریکی رہنماؤں کے علاوہ یہودی رہنماؤں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال میں رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی موت کے واقعات کو بھی پوری ہمدردی سے دیکھنے والے رہنماؤں میں شامل ہیں۔ وہ مکہ میں مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر اور فرقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ان سب کی میزبانی کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا