ہر کارکن کیجریوال کا رول ادا کر رہا ہے اور گھر گھر ان کا پیغام لے جا رہا ہے – گوپال رائے

0
51

نئی دہلی، // عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، اس لیے پارٹی کارکنان گھر گھر جا کر ان کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے نے آج کہا کہ دہلی کے منتخب وزیر اعلیٰ کو مودی حکومت نے آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ چونکہ دہلی کے وزیر اعلی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، اس لئے عام آدمی پارٹی کے کارکن منگل سے گھر گھر جا کر اروند کیجریوال کی طرف سے پیغامات پہنچا رہے ہیں۔
مسٹر رائے نے کہا کہ ہر کارکن عوام کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب سے دہلی کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے، انہوں نے دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی اور مفت پانی دیا ہے۔ا سکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا، خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کا انتظام کیا گیا اور بزرگوں کے لیے تیرتھ یاترا کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ اس بار کے بجٹ میں دہلی کی خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ۔
مسٹر رائے نے کہا کہ اگر دہلی کے عوام چاہتے ہیں کہ ایک کام کرنے والا وزیر اعلیٰ جیل سے باہر آئے تو عوام کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ووٹ دے کر اور جھاڑو کی چوٹ دے کر جیل کا جواب دیں۔ یہ نعرہ دہلی میں ہر جگہ گونجے گا کہ ’’جھاڑو کی چوٹ ، جیل کا جواب ووٹ سے ‘‘۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ انہوں نے جن لوگوں سے بات کی وہ اروند کیجریوال کے جیل جانے سے غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس شخص کو ہم نے وزیر اعلیٰ بنایا اس کو الیکشن کے موقع پر جیل میں کیوں ڈالا گیا ؟ سب نے وعدہ کیا ہے کہ الیکشن میں اس کا جواب دیں گے۔ ووٹ عوام کی طاقت ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کے تئیں لوگوں کا جذباتی لگاؤ ​​اور بڑھ گیا ہے۔ اس بار سب مل کر اس آمریت کو شکست دیں گے اور اروند کیجریوال کو جیل سے باہر لائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا