’عوام نے بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ فیصد سے نوازا ‘

0
0

مودی جی کی قیادت میں بی جے پی جموں و کشمیر کی ترقی اور سلامتی کے لئے پرعزم ہے:امیت شاہ

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے جمہوریت بحال ہوئی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سال 1980 کی دہائی میں دہشت گردی کی شروعات کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگوں نے اتنے شفاف اور پرامن انتخابات کا مشاہدہ کیا اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ شامیت شاہ نے کہا کہ سال 1980 کی دہائی میں دہشت گردی کی آمد کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگوں نے اتنے شفاف اور پرامن انتخابات کا مشاہدہ کیا اور انتخابات میں بڑے پیمانے پر حصہ لیا۔

http://results.eci.gov.in
انہوں نے ایکس پر پوسٹ لکھا ’’ جموں و کشمیر کے لوگ 1987 کے اسمبلی انتخابات کو اچھی طرح یاد کرتے ہیں، جب کانگریس نے انتخابات میں کھلے عام دھاندلی کرکے جمہوریت کا مذاق اڑایا تھا۔ اسی کشمیر وادی میں جمہوریت اب بحال ہوئی ہے۔ ‘‘ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں پرامن اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں گے۔انہوں نے لکھا ’’مجھے بے حد خوشی ہے کہ 1980 کی دہائی میں دہشت گردی کے آغاز کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر کے لوگوں نے اتنے شفاف اور پرامن انتخابات کا مشاہدہ کیا اور بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں ان کامیاب اور تاریخی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن، جموں و کشمیر انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں، جہاں کانگریس کے دور حکومت میں، صرف دہشت گردی کا راج تھا اور جمہوریت کا ہر روز قتل کیا جا رہا تھا لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوریت کا عظیم تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنے نمائندوں کا انتخاب بغیر کسی خوف و ہراس کے کیا۔ اس بے مثال تبدیلی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ان کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا گیا ۔
اُنہوں نے مزیدکہا’’جموں و کشمیر کی عوام نے اس اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ فیصد سے نوازا ہے اور بی جے پی کو تاریخ میں سب سے زیادہ سیٹیں دی ہیں۔ اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے جموں و کشمیر کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ہی @BJP4JnK کے تمام کارکنان کو ان کی انتھک محنت کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مودی جی کی قیادت میں بی جے پی جموں و کشمیر کی ترقی اور سلامتی کے لئے پرعزم ہے۔ جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے پاک کر کے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی یافتہ بنانا بی جے پی کی اولین ترجیح ہے۔‘‘

https://lazawal.com/?page_id=182911/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا