بی جے پی کی ہیٹ ٹرک؛شکریہ ہریانہ !

0
0

ہم جموں وکشمیر کی ترقی اور عوامی مفاد کے ہر مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے: نڈا

لازوال ڈیسک

 

نئی دہلی؍؍بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مسلسل تیسری جیت پر ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نڈا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی یہ مسلسل جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت کی طرف سے نافذ کردہ فلاحی پالیسیوں پر عوام کے اٹل اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ مینڈیٹ ظاہر کرتا ہے کہ ہریانہ کے عوام نے کانگریس کی تقسیم اور خوشامد کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

https://jkbjp.in/
نڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ریاست میں پہلی بار کسی سیاسی پارٹی نے مسلسل تیسری بار اقتدار حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فتوحات کی یہ ہیٹ ٹرک مودی کی عوامی بہبود، ترقی اور گڈ گورننس کے لیے عوام کی بھرپور حمایت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نائب سینی، ریاستی صدر موہن لال بدولی اور ہریانہ کے محنتی کارکنوں کو مبارکباد دی اور اس جیت کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابی نتائج پر نڈا نے کہا کہ ریاست میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد پرتشدد واقعات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ایک وقت تھا جب ووٹنگ کا تناسب بہت کم تھا لیکن اس بار انتخابات میں زبردست ٹرن آؤٹ جمہوریت کے تہوار میں عوام کے بے مثال جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی اور عوامی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ ہم ریاست کی ترقی اور عوامی مفاد کے ہر مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

https://x.com/LAZAWAAL

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا