جموںوکشمیر اسمبلی اِنتخابات کامیابی کے ساتھ اِختتام پذیر

0
0

چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شراکت داروں کی سراہنا اور شکریہ اَدا کیا

لازوال ڈیسک۔

 

 

جموں؍؍جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ہیں جو جموںوکشمیر یوٹی کے جمہوری عمل میں ایک اہم لمحہ ہے۔چیف الیکٹورل آفیسرپانڈورانگ کے پولے نے کہا کہ یہ 2014 ء کے بعد جموں و کشمیر میں پہلا اسمبلی اِنتخاب ہے جس میں عوام کی کافی توجہ اور شرکت تھی۔رائے دہندگان کے ریکارڈ توڑ ٹرن آؤٹ نے جمہوریت کے اِداروں پر عوام کے اعتماد کا اعادہ کیا ہے جس نے بیلٹ کی طاقت پر عوام کے اٹل یقین کو واضح طور پر ظاہر کیا ہے۔

https://eci.gov.in/
قانون ساز اسمبلی اِنتخابات تین مرحلوں میں ہوئے پہلے مرحلے میں 24 حلقوں میں، دوسرے مرحلے میں 26 اور تیسرے مرحلے میں 40 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔کُل 873 اُمید واروں نے 90 رُکنی قانون ساز اسمبلی میں اَپنی کمیونٹیوں کی نمائندگی کے لئے الیکشن لڑا ۔ رائے دہندگان کی تعداد بہت زیادہ تھی جو خطے میں شمولیت کے لئے نئے جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شراکت داروںکی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے ضلعی چُنائو اَفسروں، ایف ایس ٹیز، ایس ایس ٹیز، وِی ایس ٹیز، وِی وِی ٹیز، 75,000 سے زائد پولنگ عملے، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے عملے، تمام سرگرمیوں کے نوڈل افسران، سیکورٹی اہلکاروں نے قابل ستائش کام کیا اور سب سے اہم رائے دہندگان کا شکریہ اَدا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ان اِنتخابات کا کامیاب اِنعقاد اس میں شامل تمام اَفراد کی لگن اور جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لئے جموں و کشمیر کے عوام کے عزم کا ثبوت ہے۔اِنتخابی حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سیکورٹی کو برقرار رکھنے اور ووٹنگ کے عمل کوآسان بنانے کے لئے مناسب اَقدامات کئے گئے تھے، ان خدشات کو دور کرتے ہوئے جو پہلے اس خطے میں ووٹر ٹرن آؤٹ کو متاثر کر چکے تھے۔ووٹوں کی کائونٹنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی نتائج آنے والے برسوں کے لئے جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے کا تعین کریں گے۔ یہ اِنتخابات نہ صرف حالات کو معمول پر لانے کی جانب ایک قدم کی علامت ہیں بلکہ اپنے جمہوری حقوق کے اِستعمال میں عوام کی عکاسی کرتے ہیں۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا