ٹریفک پولیس دیہی جموں نے 163 گاڑیوں کو چلان کئے،23گاڑیوں ضبط

0
39

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی:مشتاق چوہدری
لازوال ڈیسک
پونچھٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قابو پانے کیلئے ایس پی ٹریفک پولیس دیہی جموں نے ضلع پونچھ میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ۔اس دوران 163گاڑیوں کو چلان کئے گے اور23گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ایس پی ٹریفک دیہی جموں مشتاق چوہدری نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پیروی کی جائے تاکہ خود کا تحفظ ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران ایس پی موصوف نے اسپتال روڈ اور بس اڈہ روڈ پر سے ناجائز تجاوازات کو بھی ہٹایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا