’عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے‘ کشمیری قوم اپنے پیدائشی حق کے حصول کی خاطر قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی:میر شاہد سلیم

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیری قوم کی نسل کشی کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری خاموشی سے اس قتل و غارتگری کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ سینئر حریت رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے راجوری میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے متنازعہ خطہ میں سیاہ قوانین کا نفاذ کر کے فوج کو قتل ِ عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے گزشتہ دنوں فوج کے ہاتھوں شوپیاں میں معصوم نوجوانوں کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارتی فوج کشمیر میں جب چاہے جسے چاہے اور جہاں چاہے گولیوں کا شکار بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے اور ان قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا در اصل بھارت ایک خطر ناک منصوبے پر کا م کر رہا ہے جس کا مقصد متنازعہ ریاست بالخصوص وادی کشمیر کو فلسطین بنانا ہے جہاں اسرائیلی فورسز جارحیت اور درندگی کا ننگا ناچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔میر شاہد سلیم نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جاری قتل و غارتگری کا سنگین نوٹس لے کر اسے رکوانے کے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے کشمیر پر اختیار کی گئی مجرمانہ خاموشی کو شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ عالمی برداری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تئیں دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ حریت رہنما نے کہا جموں کشمیر کے عوام حقِ خود ارادیت کے حصول کی خاطر ایک پر امن جدو جہد میں مصروف ہیں جبکہ بھارت سرکاری دہشت گردی کے ذریعے اس پر امن جدو جہد کو کچلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا استعمال کر کے بھی کشمیریوں کی مبنی پر حق جدو جہد کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہا ہے انہوں نے کہا کشمیری قوم اپنے پیدائشی حق کے حصول کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے پر امن اور مستقل حل کی خاطر کشمیری عوام کو استصوابِ رائے کا موقعہ فراہم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا