راوندر رینا مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے نوشہرہ میںلگائے گے ریاستی حکومت بے بس ،پولیس خاموش ،سیاستدان گہری نیند میں

0
0

عمرارشدملک
راجوریعلیحدہ ضلع کی مانگ کولیکر نوشہرہ 21ویں روز بھی مکمل بند رہا اور دن بھر احتجاجی مظاہرے بھی جاری رہے ۔وہیں ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ریاستی حکومت ،بھاجپا اور ایم ایل اے نوشہرہ راویندر ریناکے خلاف سخت ترین الفاظ میں نعرہ بازی کی جبکہ اس دوران مظاہرین نے کھلے عام پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ کی عوام ضلع کے مطالبے کولیکر 20دن سے ہڑتال اور احتجاج پر ہے لیکن ریاستی حکومت نے ان کے مطالبے کو نظرانداز کررکھا ہے اور اب حالات بے قابو ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں کیونکہ مظاہر ین نے اب قوم دشمن نعرہ بازی اور بیان بازی شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں احتجاج کے دوران نوجوانوں کی ایک ٹولی نے کھلے عام ہندوستان کی سالمیت کو چیلنج کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگائے گے لیکن نوشہرہ پولیس اور سول انتظامیہ کی بے بسی کا عالم یہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ وہیں اس ضمن میں ایس ایس پی راجوری سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے جلد ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی ۔ اس سلسلہ میں راجوری کے مقامی تنظیموں نے سخت مذمت کرتے ہوئے فوری کاروائی کامطالبہ کیا ۔ پی ڈی پی ،نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے لیڈروں نے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ علیحدہ ضلع کے مطالبے میں ہم نوشہرہ کےساتھ ہیں لیکن پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کہیںنہ کہیں نوشہرہ میں پاکستان سے محبت کی جارہی ہے ۔ سیاسی لیڈروں نے کہا کہ نوشہرہ میں نعرے لگانے والے کسی بھی طبقہ یا پارٹی سے ہو ان کے خلاف غداری کا کیس درج کیا جائے اور اس میں ملوث تمام سیاسی سماجی لیڈروں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔ وہیں دیر شام تک کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائےگی اور نوشہرہ میں بند کا ل کو جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا