طویل خشک سالی سے قدرے راحت

0
61

خطہ چناب میں ہلکی برف باری اور بارش سے لوگوں نے لی راحت سانس
شاہ محمد ماگرے
رام بن ؍؍خطہ چناب کے بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری و بارش سے لوگوں نے لی راحت کی سانس لء میدانی علاقوں میں مختصر وقت کی بارش بھی ہوئی خشک سالی کا زور ٹوٹتا نظر آرہاہے۔ تین مہینوں کی مسلسل خشک سالی کے بعد موسم میں بدلائو آگیا اور لوگوں کو تھوڑی بہت راحت مل گئی کئی روز پہلے ماہرین نے ہلکی برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔ پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی اور موسم میں کسی حد تک بدلائو آگیا۔ اگرچہ برف باری توقعات سے بہت کم ہوئی۔ تاہم کئی سیاحتی مقامات پر برف کی تہہ پھیلی ہوئی نظر آئی لوگوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ اتنی سی برف زیادہ دیر کے لئے ٹھہر نہیں سکتی ہے۔ اس کو دیر پا نہیں مانا جاتا ہے اس طرح سے مسلسل خشک سالی کا دور اختتام کو پہنچ گیا اور موسم میں بہتری دیکھنے کو ملی۔موسم میں تبدیلی اور برف باری سے عام لوگوں کے علاوہ سیاحتی حلقوں نے بہت حد تک راحت محسوس کی۔ برف باری بڑی دیر سے ہوئی۔ اس دوران لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ کئی مساجد اور دوسرے مذہبی مقامات پر لوگوں نے جمع ہوکر دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔ نماز استسقاء پڑھی گئی بہت سے علاقوں کے لوگ پہلے ہی پانی کی قلت خاص کر پینے کے لئے پانی کی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے تا ہم درپیش مشکلات پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے لوگوں کو صفائی ستھرائی ، کپڑے دھونے اور واش روم میں صفائی کے لئے پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ اس طرح سے لوگ تاحال سخت قسم کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ خشک سالی کا ابھی زور پوری طرح سے نہیں ٹوٹا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا