سب ڈویژن گول میں موسم سرما کی پہلی برف باری و بارش

0
90

لطیف ملک
گول// سب ڈویژن گول میں گزشتہ شب سے ہی پہاڑی علاقوں پر ہلکی ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ طویل خشک موسم کے بعد آج گول کے پہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔ دگن ٹاپ میں چار انچ کے قریب برف باری ہوئی ہے جبکہ گاگرہ کے اوپری والی پہاڑیاں بھی سفید پو ش ہو گئی ہیں۔ برف بار ی و بارشوں کی وجہ سے جہاں خشک موسم سے چھٹکارہ ملا وہیں۔ جو چشمے سوکھ گئے تھے وہ پھر سے پھوٹنے کے امکانات نظر آ رہیں۔ مسلسل خشک موسم کی وجہ سے گول و ملحقہ جات میں دہائیوں بعد بہت سارے ایسے بڑے بڑے چشمے سوکھ گئے جس وجہ سے پانی کی شدید قلت سے عوام میں ہاہا کار مچی ہوئی تھی لیکن برف باری و بارشوں کی وجہ سے لوگوں میں پھر سے ان چشموں سے اْمید جڑگئی ہے۔ وہیں خشک موسم کی وجہ سے لوگوں میں کھانسی ، بخار وغیرہ جیسی بیماریوں نے جنم لیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا