طویل بجٹ اجلاس اورایوان کی تھکان ۔۔۔چلوچلیں کرکٹ میدان!

0
65
  • ارکانِ قانون سازیہ اورصحافی کرکٹ میدان میں آمنے سامنے!:دلچسپ دوستانہ ٹی ٹونٹی کرکٹ مقابلہ،میڈیا الیون نے ایم ایل اے الیون کو 9وکٹوں سے ہرایا
  • میچ کا افتتاح اسمبلی ڈپٹی اسپیکر نذیر گریزی نے کیا ،اختتامی انعامات تقسیم کاری تقریب میں کھیل کود وتکنیکی تعلیم کے وزیر عمران رضا انصاری مہمان خصوصی شریک ہوئے
  • میڈیا الیون کے امت کمار کو میچ کا بہتری کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہتر ین وکٹ کیپر اورسب سے لمبا چھکا مارنے کا ایوارڈدیاگیا۔ فہیم ٹاک، آر ایس پٹھانیہ اور راویندر رینہ کو بھی انعامات دیئے گئے؛سنیئر صحافی ظفر چوہدری بطور خاص مہمان شریک ہوئے
  • مرتضیٰ اکثر
  • جموں
  • رواں بجٹ اجلاس کی سخت مصروفیات کے بیچ ارکان قانون سازیہ اورصحافیوں نے تازم دم ہونے کامنفرداندازاپناتے ہوئے ریاست کی تاریخ میں اولین ایم ایل اے الیون بمقابلہ میڈیاالیون ٹی ٹوئنٹی دوستانہ کرکٹ مقابلے کاانعقاد کیا،اورایوان کی تھکان کوکرکٹ کے میدان میں دوربھگایا۔۔۔!!جموں وکشمیرکرکٹ ایسو سی ایشن میدان جموں میں میڈیا افراد اور اراکین اسمبلی کی ٹیموں میڈیا الیون اور ایم ایل ا ے الیون کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلاگیا۔اپنی نوعیت کا یہ پہلا کرکٹ میچ تھا جس میں صحافی اور اراکین قانون سازیہ کے مابین مقابلہ ہوا۔ اس میچ کا انعقاد کرانے میں کپتان میڈیا الیون کا اہم رول رہا۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ اس میچ کا افتتاح اسمبلی ڈپٹی اسپیکر نذیر گریزی نے کیا جبکہ اختتامی انعامات تقسیم کاری تقریب میں کھیل کود وتکنیکی تعلیم کے وزیر عمران رضا انصاری مہمان خصوصی تھے۔ایم ایل اے الیون کے کپتان عثمان مجید نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ رکن اسمبلی رام نگر آر ایس پٹھانیہ اور ایم ایل اے وجی اعجاز احمد میر نے اننگ کا آغاز کیا اور اچھی شروعات کی۔ آر ایس پٹھانیہ نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 35گیندوں میں11چوکوں اور1چھکے کی مدد سے 59رن بنائے۔ ایم ایل اے گاندربل شیخ اشفاق جبار نے 11، عثمان مجید نے 10رن بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ ایم ایل اے الیون کی پوری ٹیم 18.4اوورز میں138رن بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں33اضافی رن(ایکسٹر ارن)شامل تھے۔ جواب میںکپتان میر عمران قیادت والی میڈیا الیون نے ایک وکٹ کے نقصان پر 139کا ہدف پورا کر لیا۔ امت کمار نے 53رن کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ فہیم ٹاک نے 42رن بنائے، کپتان عمر عمران دس رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ واحد وکٹ اعجاز احمد میر نے لی۔ایم ایل اے الیون میں بھاجپا کے ممبران اسمبلی میں ست شرما(جموں ایسٹ)، آر ایس پٹھانیہ(رام نگر) ، راویندر رینہ(نوشہرہ)، شکتی پریہار(ڈوڈہ)، راجیو شرما(اکھنور) ، پی ڈی پی کے اعجاز احمد میر(وچی)، شاہ محمد تانترے(حویلی پونچھ)، جاوید حسن بیگ(بارہمولہ)،نور احمد شیخ (بٹہ مالو) عباس وانی(ٹنگمرگ)، کانگریس کے عثمان مجید(بانڈی پورہ)، چوہدری محمد اکرم(سرنکوٹ)،نیشنل کانفرنس کے الطاف احمد وانی(پہلگام)،شیخ اشفاق جبار(گاندربل)اور کھیلنے والوں میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے سنیئر رکن اسمبلی مبارک گل، پیپلز کانفرنس کے ایڈووکیٹ بشیر ڈار، رکن اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار، رکن اسمبلی رام بن نیلم کمار لہنگے بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب میں وزیر عمران رضا انصاری نے انعامات تقسیم کئے۔ میڈیا الیون کے امت کمار کو میچ کا بہتری کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہتر ین وکٹ کیپر اورسب سے لمبا چھکا مارنے کا ایوارڈدیاگیا۔ فہیم ٹاک، آر ایس پٹھانیہ اور راویندر رینہ کو بھی انعامات دیئے گئے۔سنیئر صحافی ظفر چوہدری بطور خاص مہمان شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا الیون کے لیگل ایڈوائزر الطاف حسین جنجوعہ، منیجرسچن اور کارڈی نیٹر اجے کمار کے علاوہ بھی موجود تھے جبکہ ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی کے پی آر اوالیاس بانہانی نے بھی بہترین کمینٹری سے شائقین کومحظوظ کیا۔ ۰۰۰۰

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا