گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول مینڈھر کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سونا ظہیر کی مختصر علالت کے بعد موت

0
0

اسکول کے اسٹاف ،سیاسی اور سماجی شخصیات اور ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر نے کیا تعزیت کا اظہار
سرفرازقادری
مینڈھر//مینڈھر کے سخی میدان علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکینڈری اسکول مینڈھر کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سونا ظہیر مختصر علالت کے بعد اس دنیا فانی کو الوداع کہہ گئی۔ وہیں اتوار کے روز اسے اپنے ابائی علاقہ سخی میدان میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ مرحومہ کے جنازے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسیکنڈری اسکول کے پرنسپل سمیت پورے اسٹاف اور اسکول کی تمام طالبات سیاسی سماجی اور ورکنگ جرنلسٹ ایسوسییشن مینڈھر سمیت دیگر معززین نے مرحومہ کے ورثہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں بخشش اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مرحومہ کے ورثہ کے ساتھ دکھ کی اس گڑی میں ساتھ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا