صومالیہ:امریکہ نے الشباب کے جنگجو¶ں کے خلاف حملے کئے

0
0

یواین آئی
واشنگٹنامریکی فوج نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران صومالیہ میں الشباب کے جنگجو¶ں کو نشانہ بناکر دو ہوائی حملے کئے ہیں۔امریکی فوج کی افریقی کمان(افریقوم)نے منگل کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔افریقوم کے مطابق صومالیہ کی وفاقی حکومت کے الشباب کو کمزور کرنے کی کوششوں کی حمایت میں امریکہ افریقی کمان نے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ ہوائی حملے کئے ۔افریقوم کے مطابق ان ہوائی حملوں کا مقصد الشباب کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ جنگجو¶ں کے ہتھیاروں اور ضروری آلات کو بھی تباہ کرنا تھا۔ان ہوائی حملوں میں کسی بھی شہری کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ سال 2006میں وجود میں آنے والی دہشت گرد تنظیم الشباب اس علاقے میں اب تک کئی دہشت گردانہ حملوں کو انجام دے چکی ہے ۔اس کا تعلق القاعدہ سے بھی ہے ۔اسپوتنک

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا