یواین آئی
انقرہخلیج عدن ،صومالیہ اور بحیرہ عرب میں ترکی کی فوج کی تعیناتی کی مدت کو آگے بڑھائے جانے کی تجویز کو ترکی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے ۔قطر خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے منگل کو ایک تجویز پاس کرکے اس سلسلے میں پیش تجویز کو منظوری دے دی اور اس میں بحریہ کی تعیناتی کی مدت کو بڑھایا جائے گا۔یہ توسیع 10فروری سے عمل میں آئے گی اور اگلے سال تک رہے گی۔صدر کی جانب سے منظوراس تجویز میں کہاگیا ہے کہ فوج کی تعیناتی ترکی کے جہازوں اور تجارتی گاڑیوں کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے ۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکی بحریہ بین الاقوامی فوجوں کے ساتھ سمندری لٹیروں اور ڈاکو¶ں اور دہشت گردوں کے خلاف مہم میں حصہ لیتی رہی ہے اور اس کا مقصد سمندری علاقے کو محفوظ بنانا ہے ۔یواین آئی