ضرورت پڑی تو میکسیکو سرحد پر ‘انسانی دیوار’بنائیں گے :ٹرمپ

0
0

یواین آئی
واشنگٹنامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو میکسیکو سے متصل سرحد پر امریکہ‘انسانی دیوار’بھی بنا سکتا ہے ۔مسٹر ٹرمپ کا انسانی دیوار سے مطلب امریکی -میکسیکو سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی سے ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے منگل کوٹویٹر پر اپنے پوسٹ میں لکھا،“میکسیکو سے بڑی بڑی تعداد میں لوگ ہماری جنوبی سرحد کی سمت آرہے ہیں۔ہم نے اضافی فوج بھیجی ہے ۔ضرورت پڑی تو ہم انسانی دیوار بھی بنا سکتے ہیں۔اگر ہمارے پاس ایک حقیقی دیوار ہوتی تو اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔”مسٹر ٹرمپ کا منصوبہ ہے کہ امریکی -میکسیکو سرحد پر ایک دیوار بنائی جائے جس کے لئے وہ فائننس جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی -میکسیکو سرحد پر دیوار بنانا مسٹر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔امریکی صدر کا خیال ہے کہ غیر مقیموں کے آنے سے منشیات کی امگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کے علاوہ دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوگا۔اس سلسلے میں انہوں نے قومی ایمرجنسی لگانے کی بھی دھمکی دی تھی۔اسپوتنک

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا