شہید فوجی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو چھندواڑہ لایا گیا

0
74

حکومت شہداء کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کی امداد کے لیے کمیشن کو بھیجے گی تجویز

چھندواڑہ؍؍جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فضائیہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے جسد خاکی کو آج فوج کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں لایا گیا۔فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کے علاوہ اہل خانہ اور شہر کے لوگوں نے شہید سپاہی وکی پہاڑے کی جسد خاکی کو احترام کے ساتھ وصول کیا۔ جسد خاکی کو یہاں شہید فوجی کی رہائش گاہ لے جایا گیا ہے۔ ان کی آخری رسوم یہی پر فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی شہید فوجی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چھندواڑہ پہنچ گئے ہیں۔ سپاہی کی آخری جھلک دیکھنے کے لیے شہر میں بھیڑ جمع ہے۔چارمئی کو پونچھ کے علاقے میں دہشت گردوں نے فضائیہ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے پانچ فوجی زخمی ہوگئے۔ علاج کے دوران شدید زخمی فوجی وکی پہاڑے نے آخری سانس لی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک پانچ سالہ بیٹا ہے۔ مسٹر پہاڑے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔
دریں اثناء گزشتہ دو دنوں میں شہید ہوئے مدھیہ پردیش کے دو فوجیوں کے خاندانوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم کے لیے ریاستی حکومت الیکشن کمیشن کو تجویز بھیجے گی۔ریاستی حکومت کی جانب سے شہڈول کے شہید اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر (اے ایس آئی) مہندر باگڑی کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک تجویز بھیجی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی حکومت جموں و کشمیر میں شہید ہونے والے چھندواڑہ کے سپاہی وکی پہاڑے کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم فراہم کرنے کی منظوری کے لیے کمیشن کو تجویز بھی بھیجے گی۔ضلع شہڈول کے تھانہ بیوہاری میں ریت کی غیر قانونی نقل و حمل میں مصروف ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے اے ایس آئی کو کچل دیا تھا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس نے اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات اے ایس آئی مہندر باگری ایک مفرور ملزم کو گرفتار کرنے جا رہے تھے۔ راستے میں انہیں ایک ٹریکٹر ٹرالی نظر آئی جس پر ریت لدی ہوئی تھی۔ اس نے ٹریکٹر کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈرائیور نے ٹریکٹر سمیت بھاگنے کی کوشش کی اور اے ایس آئی اس کی زد میں آ گئے۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا