پونچھ میں فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

0
63

پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا

جموں؍؍جموں وکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں فضائیہ کی گاڑیوں پر ہوئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچانے کی خاطر پولیس ، فوج اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ملی ٹینٹوں کے خلاف جاری آپریشن کے بیچ پولیس ، فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں پولیس ، فوج اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران پونچھ میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق سینئر آفیسران کو پونچھ اور راجوری اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اوران کے معاونت کاروں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران نے فیلڈ میں تعینات عہدیداروں کو ہدایت دی کہ جڑواں اضلاع میں دہشت گردوں کی بیخ کنی کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سینئر آفیسران کو بتایا گیا کہ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران جنگلی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر پونچھ میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے جنگلی علاقوں میں زا ئد از ایک ہزار فورسز اہلکار تلاشی آپریشن پر مامور ہیں جبکہ مزید دستوں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا