شہزادے کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی عمر سے بھی کم سیٹیں ملیں گی: نریندر مودی

0
0

کہاانتخابات کے تین مراحل کے بعد ہی کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے ایک طرح سے اپنی شکست تسلیم کر لی
یو این آئی
چترا؍؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ شہزادے کو اس بار لوک سبھا انتخابات میں ان کی عمر سے بھی کم سیٹیں ملیں گی۔ہفتہ کو چترا لوک سبھا حلقہ کے سماریا میں ہزاری باغ سے بی جے پی امیدوار کالی چرن سنگھ اور منیش جیسوال کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ‘انتخابات کے تین مراحل کے بعد ہی کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے ایک طرح سے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ اس طرح ‘انڈیا’ اتحاد نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان بھی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہاکہ ‘انڈیا اتحاد کے ایک بہت ہی سرکردہ رہنما کا دیا گیا بیان بہت سوچا سمجھا بیان ہے اور انتہائی مایوسی سے پیدا ہونے والا بیان ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد تمام چھوٹی سیاسی جماعتوں کو کانگریس میں ضم کر دیا جائے۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا