سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کا آغاز ،دنیا بھر سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری

0
0

عازمین حج کو مسجد نبویؐ میں کلامِ پاک اور دینی کتب کے تحفوں کے ساتھ استقبال کیا گیا
سی این آئی
سرینگر // سعودی عرب میں حج سیزن 2024 کا آغاز ہو چکا ہے۔ دنیا بھر سے عازمین حج کے ابتدائی قافلے روزانہ کی بنیاد پر مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔سی این آئی کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر سرکاری اداروں کی طرح مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ادارہ دینی امور کی جانب سے مملکت پہنچنے والے عازمین حج کا استقبال تحائف سے کیا جارہا ہے۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحنوں میں ادارہ دینی امور کے اہلکار عازمین حج کو دینی معلومات پرمبنی ان کی زبانوں میں ترجمہ شدہ کتابچے فراہم کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی میں دینی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد الخضیری نے عازمین حج کے مختلف گروپس سے ملاقات کی اور انہیں قرآن کریم و دیگر دینی امور کی ترجمے شدہ کتابیں تحفے میں پیش کئے۔واضح رہے ادارے دینی امور کی جانب سے عازمین حج کی خدمت کے لئے مثالی امور انجام دیے جارہے ہیں جن کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں رواں سال حج سیزن کے دوران ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئرصالح الجاسر کا کہنا ہے کہ امسال حج سیزن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس انجینئر صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا