شہر میں پانی کی قلت سے عوام پریشان، محکمہ طریقہ کار میں لائے بہتری: مدھوورما

0
0

ونے شرما
ادھمپور// ادھمپور شہر کے بہت سارے وارڈو میں پانی کی سپلائی کم آنے کو لے کر نیشنل کانفرنس کی سنیئر لیڈر مدھو ورما نے فکر ظاہر کرتے ہوئے ،محکمہ کے اعلی حکام کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ کی طرف سے اپنے کام میں بہتری نہیں لایا تو وہ مختلف وارڈو کی خواتین کے ساتھ پی ایچ ای دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبورہو جائیں گی۔وہیں اس موقع پر نیشنل کانفرنس کی سنیئر لیڈر مدھو ورما نے بتایا کہ شہر کے کئی وارڈو میں پانی کی سپلائی کافی کم آ رہی ہے جس سے وارڈو کے لوگ پانی کی قلت سے کافی پریشان ہو چکے ہیں، اور مارچ ماہ شرو ہو چکا ہے اور محکمہ کرایہ کی وصولی کے لئے کام تیز کر چکا اور شہر کے لوگ کرایہ تو وقت پر جمع کروا دیتے ہیں لیکن انہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو لوگوں کوبابلیو ںکا سہارا لینا پڑتا ہے تو پھر محکمہ کس کا کرایہ وصول رہا ہے، اور اگر لوگوں کو پینے کے لئے پانی صحیح تریقے سے نہیں ملے گا تو لوگ کرایہ کیوں جمع کروائے اور محکمہ کے اعلی حکام کو چاہئے کہ اپنا طریقہ کار کو بہتر لائے اور افسر شاہی کا مزہ چھوڑ کر جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں پر جاکر موقع کا جائزہ لیں ۔شہرواسی اس پرےشانی سے نجات پا سکے وہیں انہوں نے پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ کی طرف سے اپنے کام میں بہتری نہیں لایا تو انہیں شہر کی خواتین کے ساتھ محکمہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا جس کی ساری ذمہ داری پی ایچ ای محکمہ کے اعلی حکام کی ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا