جموں صوبہ میں رقبہ کی بنیاد پر ضلع بنائے جائیں: منکوٹیہ

0
0

ونے شرما
ادھمپور// پےتھرس پارٹی کے ریاستی سربراہ بلونت سنگھ منکوٹیہ نے راجوری کٹھوعہ ادھمپور جموں وغیرہ اضلاع میں نئے ضلع بنانے کی کوشش کر رہے لوگوں کے احتجاج کو مکمل طور پر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جموں صوبہ کا رقبہ 28000 مربع کلومیٹر وکشمیر کا علاقہ صرف 13000 مربع کلومیٹر ہونے کے باوجود دونوں جگہوں پر دس دس ضلع ہیں۔ جبکہ جموں کے علاقے دگنے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کم از کم دس اور نئے ضلع بننے چاہئے مگر جموں صوبہ کے لوگوں کی نمائندگی کرنے والی بی جے پی اور کانگریس ہمیشہ کشمیری جماعتوں کے آگے جھکے ہوئے ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جموں کے لوگوں کو کبھی بھی انصاف نہیں مل سکا جبکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ہمیشہ جموں مخالف ر ہی ہے۔ منکوٹیہ نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ ، سندر بنی ۔کالاکوٹ ،بلاور علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے سڑکوں پر ہے مگر حکومت ان کی بات تک سننے کے لئے تیار نہیں۔ منکوٹیہ نے کہا کہ وہ جلد ہی راجوری ضلع کا دورہ کر احتجاج کو اپنی مکمل حمایت دئے گئے۔ نئے اضلاع کا مطالبہ کر رہے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پےتھرس پارٹی کے جموں علیحدہ ریاست بنانے کی مانگ کو حمایت نئے ضلع خود بہ خود بن جائیں گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا