شیر کشمیر پولیس اکیڈمی ادھمپور میں خواتین پولیس آفیسران کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام

0
0

خواتین کے تئیں ہونے والے جرائم و تحقیقات کے ہنر سے ہونگی فیضاب: 33خواتین پولیس آفیسران لے رہی ہیں حصہ
ونے شرما
ادھمپور//آج یہاں شیر کشمیر پولیس اکیڈامی کے زیر اہتمام خواتین پولیس آفیسران کے لئے کپسٹی بلڈنگ کو لیکر ایک خصوصی پرواگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس دوارن خواتین پولیس آفیسران کو خواتین کے تئیں ہونے والے خصوصی جرائم اور تحقیقات پر خصوصی تربیت دی گئی ۔ اس دوارن لگ بھگ 33خاتون پولیس آفیسران نے حصہ لیا ۔ تاہم اس سلسلہ میں ڈائر یکٹر ایس کے پی اے محمد سلیمان سلاریہ اے ڈی جی پی ادھمپور ان کے ہمراہ سٹنزن نربو اور اور مرتضیٰ ناصر اور ڈی ڈی پی نے اس پروگرام کا افتتاح کیا ۔ جبکہ اس پروگرام نیشنل کمشن آف وومین اور بیرو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ کے اشتراک سے سپنسورڈ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے نیشنل کمشن فار وومین کا مقصد خواتین کے متعلق تمام تر قانونی اور آئینی معاملات کی دیکھ ریکھ کرنا ہے اور اس کے علاوہ موجودہ قوانین کو کا جائزہ لینا اور جہاں کہیں مزید قوانین کی ضرورت ہو ان کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنا ۔تاہم اسی سلسلہ کے تحت کمشن کے زیر تعاون سے پولیس آفیسران کے لئے اس تین روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ تاکہ خواتین پولیس آفیسر ز کوخواتین کے تئیں ہونے والے جرائم اور ان پر کام کرنے کے بارے میں متصل جانکاری فراہم کی جا سکے ۔تاہم اس موقع پر تجربہ کار اور معروف رسورز پرسنز نے شرکاءسے بات چیت کی جن میں ڈاکٹر کویتا سوری ، سنیتا کر گوترہ ، انجینئر گگن دیپ سنگھ ، ڈاکٹر ننسی منگی ، ڈاکتر ونیکا مینی ، کمل شرما ، سونیا وانی ، روہیت کول ، جگپال شرما وغیرہ شامل رہے ۔جبکہ تمام رسورز پرسنز کی جانب سے مختلف مسائل کو تفصیل میں بیان کیا گیا جو کہ خواتین پولیس آفیسران کے لئے فائدہ مند ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا