شوپیاں میں دو ملی ٹینٹ معاونین قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار

0
66

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی ضلع شوپیاں کے آلورا امام صاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 34آر آر 178بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے آلورا شوپیاں میں ناکہ لگایا جس دوران دو ملی ٹینٹ معاونین جن کی بعد میں شناخت عامر احمد میر ولد ظہور احمد میر اور ظفر آزاد ولد آزاد حسین گنائی ساکنان مندوجن کے بطور ہوئی ہے کو روک کر ان کی تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ جامہ تلاشی کے دوران گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین، آٹھ گولیوں کے راونڈ اور دو چینی گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا