شمالی کمان کے فوجی کمانڈر ریاست کے دورے پر وارد

0
70

سرینگر میں میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگرفوج کے شمالی کمان کے کمانڈر نے ریاست جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہو کر سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ اسی دوران انہوں نے فورسز کو ہدایت دی کہ کسی بھی کارروائی کو ناکام بنانے کیلئے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی انبو ریاست کے دورےپر جمعہ کو وارد ہوئے ۔ معلوم ہوا کہ ان کے ہمراہ چنار کارپس کمانڈر اے کے بھٹ اور یگر فوجی افسران تھے ،ریاست کے دورے پر وارد ہونے کے ساتھ ہی شمالی کمانڈر نے سرینگر میں مقیم فوجی ہیڈ کواٹرس کا رخ کیا جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں وادی کشمیر کے سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا۔ جس دوران وہاں تعینات فورسز افسران نے انکو ریاست جموں کشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر شمالی کمانڈر نے فوج کی طرف سے کی جا رہی کارروائیوں سے کافی مطمین نظر آئے جس دوران انہوں نے فوج کی کارروائیوں کا کافی سراہا ۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ریاست جموں کشمیر میں فوج کو ہر مدد فراہم کی جائے اور کہا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن کی صورتحال کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے ، انہوں نے فوجی افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرحدوں پر ہو رہی کارروائیوں کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیاری کی حالت میں رہے اور کسی بھی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے ، معلوم ہوا ہے کہ اس موقعہ پر کئی اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا