بھارت کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار

0
21

مذاکرات جب ہونگے تنازعہ کشمیر سر فہر ست رہے گا :ڈاکٹرمحمد فیصل
لازوال ڈیسک
اسلام آبادرواں برس میں ابھی تک بھارت کی جانب سے دس ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی کی بات کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت ناصرف سرحدی علاقوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، عالمی برادری کشمیر میں جاری اں سانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں اور تصفیہ طلب امور میں کشمیر سرفہرست ہے لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان میں پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے اور کسی بھی دہشت گرد قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کی جائیں پاکستان بلاامتیاز کارروائی کرے گا۔ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ رواں برس بھارت کی جانب سے دس ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارت ناصرف سرحدی علاقوں پر جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، عالمی برادری کشمیر میں جاری اں سانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں اور تصفیہ طلب امور میں کشمیر سرفہرست ہے لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس جنگ میں پاکستان کا 120 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، سیکیورٹی تعاون کے معاملے پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم حالیہ رابطوں کی تفصیل میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی جاسکتیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا