شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورکلچرل اکادمی کے اشتراک سے

0
16

’اُردو ادب کی ترقی میں غیر مسلم افسانہ نگاروںکاحصہ‘قومی سیمیناریکم مئی کو ہوگا منعقد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شعبہ اردو، جموں یونیورسٹی ، جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے یکم اور 2 مئی 2024کو ’’اردو ادب کی ترقی میں غیر مسلم افسانہ نگاروںکاحصہ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو شعبہ اُردو کے پروفیسر گیان چند جین سیمینار ہال میںصبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ دو روزہ قومی سیمینار میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 30 مندوبین شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ وہ اردو ادب کی ترقی میں غیر مسلم افسانہ نگاروں کے کردار پر تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے۔
سیمینار میں پیش کیے گئے مقالات کوبعدمیں کتابی شکل میں محفوظ کیا جائے گا، تاکہ نئی نسل غیر مسلم افسانہ نگاروں کی اردو زبان و ادب میں خدمات کے بارے میں جان سکے۔ یہ بات جموں یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر شہاب عنایت ملک نے پریس کے نام جاری بیان میں کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے سیمینار میں شرکت کرنے والے اردو کے ممتاز شخصیات میں پروفیسر فضل اللہ مکرم (حیدرآباد)، پروفیسر عبد اللہ امتیاز (ممبئی)، پروفیسر زرینہ زرین (کلکتہ)، پروفیسر آفتاب احمد آفاقی (بی ایچ یو، بنارس)، پروفیسر خواجہ اکرام الدین (جے این یو، نئی دہلی)، پروفیسر مظہر مہدی (جے این یو، نئی دہلی)، پروفیسر ابوبکر آباد (دہلی یونیورسٹی، دہلی)، پروفیسر مشتاق احمد قادری ( دہلی یونیورسٹی، دہلی، پروفیسر علی عباس (چندی گڑھ)، کشمیر یونیورسٹی سے ڈاکٹر مشتاق حیدر اور ڈاکٹر کوثر رسول، سینٹرل یونیورسٹی کشمیر سے ڈاکٹر الطاف احمد باجی، ڈاکٹر آصف علیمی (باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، راجوری)، ڈاکٹر ٹی آر رینہ، اسیر کشتواڑی، خادم حسین، بھرت سنگھ منہاس، سکریٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز اور ڈاکٹر شاہ نواز چودھری، کلچرل آفیسر، جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے علاوہ جموں و کشمیر کے ڈگری کالجوں کے اسسٹنٹ پروفیسروں ، جموں و کشمیر یونیورسٹی اور جموں و کشمیر کی کلسٹر یونیورسٹی کے طلباء اور اسکالرز شرکت کریں گے ۔دو روزہ قومی سمینار کے دوران ایک ریاستی سطح کے اُردو مشاعرے اور ایک محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز دونوں ایونٹس کے انعقاد میں تعاون کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا