راجوری میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج

0
54

10ماہ سے تنخواہوں سے رکھا ہے محروم اور کام میں سب سے آگے
عمرارشدملک
راجوری ضلع راجوری میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے پی ایچ ای دفتر راجوری سے احتجاج ریلی نکالی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی دفترپہنچی جہاں انہوں سرکار مخالف نعرہ بازی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ای کے عارضی ملازمین دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہےں جس وجہ سے انہوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ۔ وہیں ایسوسی ایشن صدر طاہر شال کی قیادت میں پی ایچ ای دفتر راجوری کے باہر احتجاجی دھرنہ دیا گیا اور حکومت مخالف اور محکمہ پی ایچ ای کے وزیر شام چودھری کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ ایسوسی ایشن صدر طاہر شال نے بتایا کہ اس احتجاجی دھرنے اور ریلی کا مقصد ہے کہ عارضی ملازمین کی بقایا جات ادا کیا جائےں کیونکہ دس ماہ سے محکمہ پی ایچ ای نے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کو روک کر رکھا ہے اور زمینی سطح پر عارضی ملازمین ہی کام کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین خوشی سے کبھی احتجاج نہیں کرتا بلکہ مجبوری میں سڑکوں پر اترتا ہے اس لئے حکومت ہماری تنخواہ کی ادا ئیگی کرے نہیں تو ہم مکمل طور پر ہڑتال کریںگے جس کے بعد محکمہ پی ایچ ای کے کسی بھی ملازم کو کام نہیں کرنے دیا جائےگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا