کہا شاہ ہمدان ؒ کے متعلق نازیبہ الفاظ کو کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی النعیمی مہتمم مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیتر پونچھ جموں وکشمیر وضلع صدر تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر وآل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت امید کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق مولوی منظور سلفی نامی شخص کے بیان سے پورے جموں وکشمیر کے لوگوں کے دلوں کو سخت تکلیف ہوئی ۔انہوں نے شاہ ہمدان علیہ رحمۃ کے متعلق اس بیان کی سخت الفاظ میں اہلسنت وجماعت اہل اعتقاد نے مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بیان سے سخت تکلیف ہوئی ہے اور ایسے بیانات کو کسی قسم پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔موصوف نے کہاکہ حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی علیہ الرحمۃبہت بڑے صوفی بزرگ گزرے ہیں اور اہل کشمیر پر انکا بڑا احسان ہے کہ ہزاروں کی تعداد کو ایک خدا کے سامنے سجدہ ریز کر دیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شاہ ہمدان ؒآل رسولﷺ ہیں اور اعلیٰ پایہ کے ولی ہیں اور انہوں نے اہل کشمیر کو اسلام اور قرآن کادرس دیا، عامل بنایا عالم بنایا اور ہنر سکھایا۔مولانا نے کہاکہ شاہمدان وجملہ صوفیائے کرام کے بغیر کشمیر کی تاریخ ادھوری ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ ہمدان علیہ رحمہ کے متعلق اس بیان سے لاکھوں عقیدتمندوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں انتظامیہ سے گزارش کی کہ ایسے شخص کے خلادف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے بیانات پر پابندی عائد کی جائے جس کی وجہ سے ہزاروں عقیدتمندوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔