مڈل سکول نیلی اورگرد و نواح کے تعلیمی اداروں کے ریکارڈ کیجانچ پڑتال کی
سیارف خان
منجاکوٹ؍؍پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول منجا کوٹ نے دور دراز تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ مڈل سکول نیلی کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔وہیںپرنسپل نے مڈل سکول نیلی کے ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل سکول نیلی کا تعلیمی نظام اور ریکارڈ میں شفافیت اور تعلیمی ڈھانچے کی خوبصورتی ،سکول نیلی کی انتظامیہ کی لگن محنت اور شوق سے ممکن ہو پائی ہے ۔اس موقع پر پرنسپل نے مڈل سکول نیلی کی انتظامیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول نیلی محمد عارف خان اور ان کے اسٹاف نے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور سنوارنے میں جو پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔