سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف ظہیر احمد کیفی کو کیا الوداع، نئے ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رفیق چشتی کا پرتپال استقبال
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں اوقافِ اسلامیہ پونچھ میں اقتدار کی منتقلی کو لیکر سابق ایڈمنسٹریٹر اوقاف ظہیر احمد کیفی(جے کے اے ایس) کے اعزاز میں الوداعی تقریب و نئے تعینات ایگزیکٹو آفیسر اوقافِ اسلامیہ پونچھ انجینئر محمد رفیق چشتی کی آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایڈمنسٹریٹر اوقافِ اسلامیہ پونچھ کو اعزازات سے نوازتے ہوئے انکو عزت کے ساتھ الوداع کیا اور نئے تعینات ایگزیکٹو آفیسر اوقافِ اسلامیہ پونچھ انجینئر محمد رفیق چشتی کا ہار پہنا کر پرتپال استقبال کیا۔اقتدار کی منتقلی پر اس جامع تقریب میں علمائے کرام جن میں حافظ عبدالمجید مدنی، مولانا فاروق حسین مصباحی، مولانا بشارت حسین ثقافی، مولانا سید آفتاب حسین شاہ و سیاسی شخصیات میں بی جے پی ضلع صدر و دیگر بی جے پی لیڈران و کارکنان و سماجی شخصیات جن میں محمد رشید شاہپوری، محمد فرید ملک و دیگر سماجی شخصیات و کثیر تعداد میں عوام و اعلی پیر یوتھ بھی موجود رہی۔تقریب کی شروعات کلامِ پاک سے ہوئی اور تقریب کی کاروائی مشہور و معروف سماجی کارکن پردیپ کھنہ نے آگے بڑھائی جس میں کلامِ پاک کے بعد حافظ عبدالمجید مدنی، مولانا فاروق حسین مصباحی، سابق ایڈمنسٹریٹر ظہیر احمد کیفی و نئے تعینات ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رفیق چشتی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اقتدار کی منتقلی کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق چشتی کو کرسی پر بٹھا کر و ظہیر احمد کیفی کو الوداع کر تقریب اہتمام پذیر ہو گئی۔اس موقعہ پر کثیر تعداد میں وہاں لوگ موجود رہے جنہوں نے پھولوں سے نئے تعینات ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رفیق چشتی کا استقبال کیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔