شام شرمااور چندر موہن نے عوامی شکایات سماعت کیں

0
0

کہاپارٹی کا عوامی دربار مصیبت زدہ عوام کے لیے فائدہ مندثابت ہو رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے نائب صدر اور سابق وزیر شام لال شرما نے نائب صدر اور سابق میئر چندر موہن گپتا، سکریٹری وکاس چودھری اور سوچھ بھارت ابھیان کے انچارج دل بہادر سنگھ کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں ہفتہ وار عوامی دربار کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں۔ اس موقع پربی جے پی قائدین نے انہیں صبر سے سنا اور جلد نمٹانے کے لئے متعلقہ محکموں کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ہر مسئلہ اٹھایا۔وہیںشام لال شرما نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ لوگ اپنے مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہا کہ ہر روز بڑی تعداد میں لوگ اپنی شکایات کے ساتھ پارٹی دفتر میں جمع ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا عوامی دربار مصیبت زدہ عوام کے لیے فائدہ مندثابت ہو رہا ہے جو کہ بی جے پی کے لیے باعث فخر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا