ترقی اور فلاحی خدمات میں اپوزیشن بی جے پی کا مقابلہ نہیں کر سکتی: منیش

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر میں ایک بار پھر حزب اختلاف کی پارٹیاں ووٹ بینک کی سیاست کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں دینے کے ساتھ ایک ریوڑ بنانے کے لیے اکٹھے ہونے لگی ہیں۔یہ بات جموں و کشمیر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق جنرل سکریٹری منیش شرما نے اپنے ایک بیان کے دوران کی ۔انہوں نے کہاکہ وہ جماعتیں جو حال ہی میں جموں میں احتجاج کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آئی ہیں، ان میں زیادہ تر وہ ہیں جو جموں و کشمیر میں کرسی پر براجمان تھے لیکن لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔منیش شرما نے کہا کہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں کانگریس، این سی اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں کئی دہائیوں سے برسراقتدار تھیںاور انہوں نے اپنے طور پر اقتدار کا لطف اٹھایا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان کا ایجنڈا فرقہ وارانہ اور علاقائی بنیادوں پر خوشامد کرنا تھا اور جموں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا