جے ایم سی حدود میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے :کمشنر جے ایم سی

0
0

کہا جے ایم سی کو اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی کرنی ہوتی ہے اور مکمل شدہ لائٹس کیلئے جے ایم سی ادائیگی کر رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ای ای ایس ایل اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے مطابق سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور کمیشننگ کا کام جاری ہے، جس میں جموں میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں تمام 75 وارڈ ہیںاور دو مرحلوں میں اسٹریٹ لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کمشنر جے ایم سی نے کہاکہ معاہدے کے مطابق پی ڈی ڈی کو پورا انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے کھمبوں، فیز وائر اور متعلقہ لوازمات کی فراہمی اور ای ای ایس ایل کو علاقے کی ضرورت کے مطابق مختلف واٹج کی اسٹریٹ لائٹس فراہم کرنی ہوتی ہیں اور جے ایم سی کو ان اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال کی نگرانی اور ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ موصوف نے کہا کہ فیز I کے تحت اب تک 61300 سٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور مرحلہ دوم کے تحت سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ فیزدوم میں 35130 اسٹریٹ لائٹس میں سے تقریباً 31500 لائٹس لگائی گئی ہیںاور سہ فریقی معاہدے کے مطابق، ای ایس ایس ایل نے اسٹریٹ لائٹس کو ضروری لوازمات فراہم کرنا ہیں اور ان لائٹس کو 07 سال تک برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جے ایم سی کو معاہدے کے مطابق اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی کرنی ہے اور جے ایم سی ایسا صرف مکمل شدہ 61300 اسٹریٹ لائٹس کے لیے کر رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا