شالین کابرا نے ڈڈو میں میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

0
67

افسران کو عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینے کی ہدایت
لازوال ڈیسک

اودھمپور؍؍یو ٹی انتظامیہ کی عوامی رسائی پہل کے ایک حصے کے طور پر آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) جل شکتی محکمہ شالین کابرا نے آج ضلع اودھمپور کے پنچائت ڈڈو میں واقع پی ڈی اے کمپلیکس میں جامع پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی ۔ اس تقریب نے مقامی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد شکایات اور مطالبات کو حل کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ۔ ڈڈو پہنچنے پر اے سی ایس کا عوام الناس اور علاقے کے سابق پی آر آئی ممبران نے پرتپاک استقبال کیا ۔
ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم ، چیف انجینئر جل شکتی ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی ڈیپارٹمنٹ ، ایس ایس پی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اور دیگر ضلعی افسران ، سابق پی آر آئی اور ملحقہ پنچائتوں کے عام لوگوں نے پروگرام یں شرکت کی ۔ مختلف سرکاری محکموں جیسے زراعت ، باغبانی ، صحت ، حیوانات ، بھیڑ پالن ، سماجی بہبود ، دستکاری ، ہینڈ لوم وغیرہ نے اپنے محکمانہ بیداری کے اسٹال لگائے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈی سی کے ساتھ حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی فلاحی اور دیگر اسکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کیلئے مختلف محکموں کے ذریعہ لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے افسران سے بات چیت کی اور زمینی سطح پر ان اسکیموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔
عوام اور سابق پی آر آئی اراکین کے ساتھ بات چیت کے دوران کئی اہم مسائل اور مطالبات اٹھائے گئے ۔ علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحت کی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے شالین کابرا نے مطالبات کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے پائیدار ترقی اور شفاف بھرتی کے عمل کی ضرورت پر زور دیا ۔ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا اور نچلی سطح پر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنا تھا ۔ مسٹر کابرا نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں سے استفادہ کریں اور انہیں شکایات کے بروقت ازالے کا یقین دلایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا