مشیر بھٹناگر نے ڈوڈہ کا دورہ کیا ، ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

0
64

ڈی ڈی سی اراکین ، پی آر آئی کے نمائندوں ، عوامی نمائندوں سے بھی بات چیت کی
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج ڈوڈہ کا دورہ کر کے ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران مشیر نے ڈی ڈی سی کے چئیر پرسن ، ڈی ڈی سی کے اراکین ، پی آر آئی کے نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی تا کہ مختلف جاری اسکیموں پر عمل آوری کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ جاری میگا پروجیکٹس جیسے جی ایم سی ڈوڈہ ، نیشنل ہائی ایلٹیٹیوڈ میڈیسنل پلانٹ پروجیکٹ ، متبادل این ایچ 244 ، ڈوڈہ میں کثیر منزلہ کار پارکنگ کی تعمیر اور دیگر پروجیکٹس پر پیش رفت کا جائیزہ لیا جا سکے ۔
مشیر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت پیش رفت ، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور 2023-24 کے کیپیکس بجٹ کے تحت کاموں پر فزیکلی اور مالیاتی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران مشیر بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اہم پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال یو ٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہمیں عام شہریوں کو بہترین عیاری خدمات فراہم کرنے کیلئے پابند عہد ہونا چاہئیے ۔
مشیر نے ضلع کے تمام شعبوں میں نمایاں پیش رفت کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لفٹینٹ گورنر ذاتی طور پر یو ٹی کے شہریوں کی مجموعی بہبود کیلئے مختلف اسکیموں کے نفاذ کیلئے کوشاں ہیں ۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی ڈوڈہ نے مشیر کو مختلف محکمانہ مسائل سے آگاہ کیا اور عوامی مفاد میں نتائج پر زور دیا ۔ میٹنگ میں دیگر کے علاوہ ڈی ڈی سی کے چئیر مین دھنتر سنگھ کوتوال ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی سنگیتا رانی ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ، ایس ایس پی ڈوڈہ ، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی ڈوڈہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی کونسلرز کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ مشیر نے دورے کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی بات چیت کی تا کہ ان کے مسائل ، خدشات کا جائیزہ لیا جا سکے اور ساتھ ہی عوام سے ضلع میں جاری مختلف سرکاری سکیموں اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں رائے طلب کی ۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود اور نمائندوں نے مشیر کے سامنے مسائل اور شکایات پیش کیں ۔ ان وفود سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے انہیں یقین دلایا کہ پورے ضلع کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی تمام حقیقی شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے گا ۔
دریں اثنا میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے مختلف اسکولوں کیلئے 20 کمپیوٹر محکمہ تعلیم کے حوالے کئے ۔ بعد ازاں مشیر بھٹناگر نے جی ایم سی ڈوڈہ کے ٹیچنگ ہسپتال اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ کے ایمر جنسی وارڈ کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں فیکلٹی اور مریضوں سے بات چیت کی اور ہسپتال کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے فوری ہدایات دیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا