کہا آج صدیوں کی جدوجہد کے بعد ہمیں اپنا رام مندر ملا ہے اور یہ خوشی کسی دیوالی سے کم نہیں ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (سی سی آئی) نے آج ایودھیا کے رام مندر میں بھگوان رام کی تاریخی پران پرتیشتھا تقریب کو منانے کے لیے چیمبر ہاؤس میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔وہیںشروع میں سی سی آئی کے عہدیداران نے رام دربار کی پوجا کی۔تاہم پوجا میں تمام بازاروں اور صنعتی اداروںکے ممبران اور نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی حالانکہ ہر بازار اور صنعتی علاقوں میں الگ الگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وہیںپوجا ارچنا کے بعد شرکاء کے درمیان پرشاد پیش کیا گیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی سی آئی ممبران نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج صدیوں کی جدوجہد کے بعد ہمیں اپنا رام مندر ملا ہے اور یہ تمام ہندوستانیوں کے لیے دیوالی سے کم نہیں ہے۔