جب تک 27فیصد ریزرویشن لاگو نہیں کی جاتی ترنگا ریلیاں جاری رہیں گی :او بی سی طبقات

0
0

آل جموں کشمیر بیکورڈ کلاسز او بی سیز طبقات تنظیمات کا مشترکہ اجلاس جموں میںمنعقد ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آل جموں کشمیر بیکورڈ کلاسز او بی سیز طبقات آبادی تنظیمات کا ایک مشترکہ اجلاس کشپ راجپوت سبھا موتی بازار جموں میں منعقد ہوا ۔وہیںکشپ راج پْوت سبھا جو بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی سے تعلق رکھتی ہے نے تمام تنظیمات کے سربراہوں ممبران کو ہار پہنا کر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔اس موقع پرایڈووکیٹ ہائی کوٹ جموں محمد لطیف ملک ،ایودیھا کمار منوبھا ،رحم دین ملک،کستوری لال بسوترا ، محمد شبیر سمیال، ششی کمار ورما ،غلام حْسین شیرگوجری،راجندر کمار سیککہ،سمیترا دیوی ،فقیر چند ستیا ،بلونت راج کٹاریا ،جوگندر کمار و دیگران موجود تھے ۔اس موقع پراو بی سی تنظیمات نے مشترقہ طور پر یہ فیصلہ لیا کہ بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کی جانب سے ترنگا ریلیاں آگے بھی جاری رہیں گی جب تک مرکزی و ریاستی سرکاروں کی جانب سے27فیصد ریزرویشن جموں و کشمیر میں لاگو نہیں ہوتی ۔مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف اعلانات ہوتے ہیں کہ ریزرویشن دی جائے گی مگر ہمیں اس دن کا انتظار ہے کہ یہ اعلانات سچ ثابت ہو جائیں۔مشترقہ تنظیمات جن میں آل انڈیا بیکورڈ کلاسز فیڈریشن جموں ،او بی سی ویلفیئر فورم ، پردیش وشو کرما سبھا جموں ،بھاربر نائی ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں، تیلی ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں ،بھبوریا ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں، دھوبی ویلفیئر سنٹر کمیٹی اور دیگر تنظیمات کے نمائندگا نے شرکت کی ۔اِن تمام تنظیمات نے مشترقہ بیان میں کہاکہمرکزی سرکار و جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے صرف اور صرف اعلانات ہوتے آئے لیکن یہ سچ ثابت نہیں ہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اپنے مقصد کو لیکر ریلیاں کرتے رہیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا