سی ایم او کشتواڑکی رہنمائی میں تحصیل بونجواہ میں’ڈاکٹر اپ کے گائوں میں‘تحت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

0
0

کیمپ کے دوران ماہرین نے ہزاروں مریضوں کا طبی معائنہ کیا
عاشق وانی
بونجواہ // تحصیل بونجواہ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایت پر سی ایم او کشتواڑ کی رہنمائی میں پی ایچ نالی کے قریب ہائر سیکنڈری سکول بنون بونجواہ میں ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ہسپتال کشتواڑ کے ماہر ڈاکٹروں نے 1500 سے زائد مریضوں کا م چیک اپ کیا اور 150 مریضوں کے الٹراساؤنڈ کے ساتھ تقریباً 300 لیب ٹیسٹ بھی کئے گئے۔اس کے علاوہ ہینڈی کیپ مریضوں میں معذوری سرٹیفکیٹس کے ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ سی ایم او کشتواڑ سینیئر ڈاکٹر یعقوب کے ساتھ انچارج پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بنون شبیر احمد بٹ، بی ایم او ست لال ، کشتواڑ ہسپتال کے ماہرین ڈاکٹرز، انچارج پی ایچ سی نالی ڈاکٹر تصدق امین ، ڈاکٹر ہارون ڈاکٹر سجاد کے علاوہ پی ایچ سی نالی کا عملہ اور علاقہ بونجواہ میں کام کر رہی عاشہ ورکرز نے بڑھ چڑھ کر شرکت کر کے کیمپ کو کامیاب بنایا۔ یہاں دور دراز گاؤں سے ائے ہوئے لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہو? بتایا اس طرح کے کیمپ ہمارے علاقوں میں مہینے میں ایک بار ہونا ضروری ہے جس سے غریب اور مزدور طبقہ لوگ بھی اپنا چیک اپ کرائیں ، اور خصوصی طور پر عوام نے اس موقع پر علاقے کے چنے ہوئے نمائندوں یہاں کی لیڈرشپی سے اپیل کی کہ وہ ایل جی انتظامیہ تک علاقہ بونجواہ میں سی ایچ سی کی دیرینہ مانگ کی ضروت کا میمورینڈم پیش کریں، اور یہاں کی اس دیرینہ مانگ کو جلد از پورا کرائیں۔ تاکہ یہاں لوگوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ڈیجیٹل دور میں آج کے مفت طبی کیمپ میں مریضوں کی بہت بڑی تعداد دیکھ کر یہاں عوام نے علاقے میں سے ایسی کی ضرورت کو محسوس کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا