دندی دہڑہ سرنکوٹ میں مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کا دوسرا سالانہ عرس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍جائے نشیمن خاص مرحوم الحاج محمد بخش مرقدہ نوراللہ کے پسران کے زیر اہتمام مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد میاں بشیر احمد لاروی رحمتہ اللہ علیہ کا دوسرا سالانہ عرس نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس میں ذکر واذکار حتمات معظمات اورادووظائف کے علاوہ شعراء اسلام نے خراج عقیدت بحضور سرور کائنات اور منقبت درشان اہل اللہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ علماء کرام نے مواعظہ حسنہ میں فضائل اولیاء اللہ بزرگان دین سلف صالحین بیان فرمانے کے ساتھ ساتھ قطب الاقطاب کاشف رموزواسرار حضرت باباجیصاحب لاوری و عمدۃ الصالحین سراج السالکین راحت العاشقین الحاج میاں نظام الدین لاروی اور مجع الحسانات جامع الکمالات قطب الارشاد میاں بشیر احمد لاروی علیہم الرضوان کی پندونصائح کشف وکرامات سامعین حاضرین وناظرین کی سماعتوں کے حوالہ کرتے ہوئے ان جملہ روحانی ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب عرس میں کثیر تعداد عشاق نے شرکت فرمائی اس موقع پر مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی مہتمم دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ مولانا عاشق حسین امام وخطیب جامع مسجد دندی دہڑہ نے اس روح پرور محفل کی رونق افزوں فرمائی یادرہے محمد فضل ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈی ڈی محمد اسلم ایگزیکٹیو انجینئر وبرادران اور ان کے نونہالوں نیتقریب عرس کا بخوبی اہتمام کیا تھا آخر میں دعائیہ کلمات پر تقریب عرس تکمیل ہوئی اور لنگر تقسیم ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا