سی اِی او نیتی آیوگ پرمیشورن ائیر کا بارہمولہ کا دورہ

0
0

اے ڈی پی کے تحت بارہمولہ اور کپواڑہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۰اپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت حصولیابیوں کی ضلعی اِنتظامیہ بارہمولہ کو سراہا
لازوال ڈیسک
بارہمولہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) نیشنل اِنسٹی چیویشن فار ٹرانسفارمنگ اِنڈیا ( نیتی آیوگ ) پرمیشورن ائیر نے آج ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا تاکہ ضلع بارہمولہ اور کپواڑہ میں دیگر سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے علاوہ مرکزی معاونت والی ” اپریشنل ڈسٹرکٹ “پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی اشاریوں اور پیرامیٹروں کی نشاندہی کی جاسکے ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او)کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر اپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام( مرکزی حکومت) راکیش رنجن ، سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر راگھو لنگر جو اپریشنل ڈسٹرکٹ بارہمولہ کے پربھاری آفیسر بھی ہیں۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ خالد جہانگیر ، منیجنگ ڈائریکٹر اَٹل انوویشن مشن چنتن وشنو ، پرنسپل جی ایم سی بارہمولہ پروفیسر ڈاکٹر روبی ریشی ، اے ڈی ڈی سی بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف ، اے ڈی سی ظہور احمد رینہ ، جے ڈی پی بارہمولہ ایم یوسف راتھر ، جے ڈی پی کپواڑہ ابو مجید کے علاوہ بارہمولہ اور کپواڑہ کے ضلعی اور سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔ابتداًضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) کو خیر مقدمی نوٹ پیش کیا ۔ اُنہوں نے ضلعی پروفائل پیش کیا اور پاور پوائنٹ پرزنٹیشن سے چیئر کو اپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت حصولیابیوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) نے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اَب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اِظہار کیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو مزید ہدایات جاری کی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور زیر اِلتوا¿ کام کو مقررہ مد ت کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے ضلع اِنتظامہ بارہمولہ کو اسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔اِس موقعہ پر اِدارہ جاتی ترسیل ، صحت اور تغذیہ کے تحت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے کام ، تعلیم ، زراعت ، جل جیون مشن اور دیگر شعبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے صحت شعبے کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے 54 اِداروں کو ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر وں میں تبدیل کیا جانا ہے جس کے لئے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ 18 پی ایچ سیز کو آئی پی ایچ سی کے معیارات کے تحت لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔این ایچ ایم اور نیتی آیوگ کے تحت پیش کیا گیا۔مزید کہا گیا کہ سی ایس آر کے تحت صحت کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کے لئے فنڈس کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو یہ بھی بتایا کہ ضلعی اِنتظامیہ مرکزی اور یوٹی کی معاونت والی سکیموں کو مکمل طور پر عملا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد ضلع میں نوجوانوں کو خود روزگار کے منصوبوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) نیشنل اِنسٹی چیویشن فار ٹرانسفارمنگ اِنڈیا ( نیتی آیوگ ) پرمیشورن ائیر نے تمام محکموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد محکموں پر زور دیا کہ وہ تمام رُکاوٹوں کو مقررہ مدت میں دُور کرنے کے لئے قریبی تال میل اور آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ ترقی میں کوئی رُکاوٹ نہ آئے۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے تمام اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام پیرامیٹروں میں صدفیصد اہداف کو یقینی بنائیں تاکہ ضلع کو متاثر کن ضلع کی طرف لایا جاسکے ۔اِس موقعہ پر سِی اِی اُو نے نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر ( این ٹی پی ایچ سی ) زاہان پورہ بارہمولہ ، ہنی پروسسنگ مشین اور ٹیچر اِنفارمیٹکس سینٹر بارہمولہ کا اِ ی۔ اِنگریٹیڈ کیا ۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضلع کپواڑہ کا مختصر خاکہ پیش کیا اور اپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت پیرامیٹروں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔اُنہوں نے ضلع کے مختلف مسائل کے حوالے سے چیئر کو جانکاری دی۔بعد میں سِی اِی اُو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں 7کروڑ روپے کی لاگت سے نصب سی ٹی سکین مشین کا اِی ۔ اِفتتاح کیا اور عوام کے لئے وقف کیا گیا تھا ۔ اُنہوں نے ہیلتھ اِنسٹی چیوٹ کے کام کاج کا تفصیلی معائینہ بھی کیا۔اُنہوں نے مقامی ہائی ڈینسٹی باغات کا بھی دورہ کیا اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کی ۔اُنہوں نے کسانوں پر زو ردیا کہ وہ اَپنے شعبوں میں جدید اور سائنسی طریقہ کار کو اَپنائیں ۔اُنہوںنے مزید کہا کہ اِس طرح کی مداخلتیںپیداواری صلاحیت کو فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہےں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا