پی ایس سی کا کمبائنڈ کمپٹیٹو ( پریلمنری) اِمتحان 2022 ءکا اِنعقاد

0
0

85 سینٹروں میں 23,807 اُمید واروں نے اِمتحا ن میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
سری نگرجموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن ( پی ایس سی ) نے آج جموں اور سری نگر اور ڈوڈہ ، راجوری ، اننت ناگ اور بارہمولہ کے چار اَضلاع میں دو سیشنوں میں جموںوکشمیر کمپائنڈ کمپیٹیو ( پریلمنری ) اِمتحان 2022ءکا اِنعقاد کیا۔ جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے اِمتحانات کے بہتر اور منظم اِنعقاد اور کووِڈ ۔19 پروٹوکول کی مناسب پابندی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی اور فریکنگ کے لئے چار درجے کے وسیع اِنتظامات کئے تھے۔کووِڈ۔19 کے مناسب طریقہ پر عمل کرنے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے تمام اُمید واروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کم سے کم دوگھنٹے قبل اِمتحان کے مقام پر رِپورٹ کریںجس کے لئے پبلک سروس کمیشن نے پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کی تھی۔امتحان میں کل 34,131 اُمید واروں میں سے 23,807 اُمید واروں نے شرکت کی جو اِمتحان دینے کے اہل تھے اور دونوں صوبوں کے تمام 85 سینٹروں پر حاضری کا مجموعی تناسب 69.75 فیصد رہا ۔ جموںوکشمیر کمبائنڈ کمپیٹیو ( پریلمنری ) اِمتحان 2022ءکے تین مراحل ہے اور آج اِمتحان کا پہلا مرحلہ تھا جس کے بعد مینز اِمتحان لیا جائے گاجس میں ابتدائی مرحلے کے بعد شارٹ لسٹ کئے گئے اُمید وار حاضر ہوں گے۔چیئرمین جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن نے یوٹی اِنتظامیہ اور پولیس حکام کا اں کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا اور امتحانات کے خوش اَسلوبی اور کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششوں کے لئے اوبزروں ، سپروائزروں ،اِنویجی لیٹروں اور معاون عملے کی بھی تعریف کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا