قبائلی امور محکمہ نے 25نئے ہوسٹلوں کیلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دی

0
0

150 طلباءکی گنجائش والے ان ہوسٹلوں میں 3,750 طلباءکی رہائش ہوگی:ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری
لازوال ڈیسک

سرینگرقبائلی اَمور محکمہ نے آج مختلف اَضلاع میں بلاک سطح پر طلباءکے لئے 25 نئے ہوسٹلوں کے قیام اور زائد اَز 10 زیر اِلتوا¿ ہوسٹل پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جس کا مقصد شہروں اور دُور دراز دیہی علاقوں میں قبائلی طلباءکی تعلیم کے لئے مطلوبہ رہائشی سہولیات فراہم کرناہے۔سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری کی زیر صدارت میٹنگ میں اِن تجاویز کو حتمی شکل دی گئی جس میں سپیشل سیکرٹری قبائلی امور محکمہ محمد ہارون ملک ، ڈائریکٹر قبائلی امور مشیر احمد مرزا، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ شمع ان احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی آر آئی ڈاکٹر عبدالخبیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سشیل کمار اور تکنیکی اَفسران نے شرکت کی۔حکومت نے قبائلی طلباءکے لئے 100 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 25 نئے ہوسٹلوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے جو دو مالی برس کی مدت میں مکمل ہوں گے ۔ 150 طلباءکی گنجائش والے ان ہوسٹلوں میں 3,750 طلباءکی رہائش ہوگی اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ فرنیچر کے لئے 50لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جارہی ہے جبکہ ہر ہوسٹل میں ایک لائبریری اور سمارٹ کلاس روم ہوگا۔حکومت نے اِن ہوسٹلوں کی تعمیر کے لئے مفت سرکاری اراضی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں توسیع کی گنجائش بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی ہے ۔ متعلقہ اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ہر ہوسٹل کے لئے 5 کنال تک زمین الاٹ کی ہے۔اسٹامپ ڈیوٹی کی قیمت کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں 25ہوسٹلوں کے قیام کے لئے 34کروڑ روپے مالیت کی 138کنال اراضی الاٹ کی گئی ہے ۔قبائلی اَمور محکمہ نے بھی کئی برسوں سے زیر اِلتوا¿ ہوسٹلوں کی تکمیل کے لئے 8کروڑ روپے کی منظوری دی اور موجودہ ہوسٹلوں کی مرمت ، تزئین و آرائش اور صلاحیت میں اِضافہ کے لئے 17کروڑ روپے کی منظوری دی جس پر کام متعلقہ عمل آوری ایجنسیاںکے ذریعے جلد ازجلد ٹینڈروں کے لئے پیش کیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مختلف ہوسٹلوں کے منصوبے اور تجاویز کا جائزہ لیا اور اگلے ہفتے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں سنگ بنیادرکھنے کی رسمی تقریب کے بعد کام شروع کرنے کی ہدایت دی جس کے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ قبائلی طلباءکی تعلیم حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے نتائج پر مبنی ٹھوس کوششیں کی جائیں گی۔محکمہ سے جو 25ہوسٹل قائم کئے جارہے ہیں ان میں 23اَضلاع اور 2یونیورسٹی کیمپس آر ایس پورہ اور اننت ناگ میں تعمیر کئے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا